سمجھوتہ ایکسپریس لاہور سے 151 مسافروں کو لے کر بھارت روانہ

لاہور: سمجھوتہ ایکسپریس لاہور سے 151 مسافروں کو لے کر بھارت روانہ ہوگئی۔

سمجھوتہ ایکسپریس پاک بھارت کشیدگی کے باعث سروس معطل کی گئی تھی، جمعرات کو بھارت جانے والی ٹرین منسوخ کی گئی تھی۔

سمجھوتہ ایکسپریس میں 151 مسافر بھارت روانہ ہوئے، جب کہ سات مال بردار بوگیاں بھی ساتھ لگائی گئیں، ریلوے اسٹیشن پر ٹرین روانگی کے وقت سیکورٹی کےسخت انتظامات تھے۔

ٹرین روانگی کے قت بھارت جانے والے مسافر مطمئن نظر آئے، ان کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات جاری رہنے چاہیے،سمجھوتہ ایکسپریس ہر پیر اور جمعرات کو بھارت روانہ ہوتی ہے۔

Comments are closed.