برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے ایک شاپنگ مال میں اتوار کے روز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں کئی افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
کوپن ہیگن کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک اور زخمی افراد کی تعداد کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ پولیس چیف کا کہنا تھا کہ وہ اس حملے کو ابھی دہشت گردی کی کارروائی قرار نہیں دے سکتے۔
پولیس کے مطابق فیلڈ مال میں فائرنگ کے بعد ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہےعینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی آواز سن کر مال میں موجود تمام افراد باہر کی جانب بھاگے اورہر طرف افراتفری مچ گئی۔واضح رہے کہ واقعے اور حملہ آور کے حوالے سے اب تک مزید کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
Comments are closed.