انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوآن کا کہنا ہے کہ ترک عوام کے دلوں میں پاکستان کی خاص حیثیت ہے،ترک صدر رجب طیب اردگان کا قوم سے خطاب پاکستان کی حکومت اور عوام ہر مشکل میں ترکی کے ساتھ کھڑی ہوئی، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لئے کیا کردار ادا کر سکتے ہیں؟
رجب طیب اردووآن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے بات ہوئی ہے، ترک عوام کے دلوں میں پاکستان کی خاص حیثیت ہے، برصغیر کے مسلمانوں کی استقلال جنگ کے دوران حمایت کو کبھی نہیں بھول سکتے، تحریک خلافت کےدوران ترکی کی آزادی کیلئے علامہ اقبال کی شاعری ناقابل فراموش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہرمشکل وقت میں پاکستانی عوام اور حکومت ترکی کے ساتھ کھڑی ہوئی، سیلاب ہوں یادہشتگردی کیخلاف جنگ پاکستانی بھائی ہمیشہ ہمارےساتھ کھڑے رہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے کیا کردارادا کرسکتے ہیں؟
Comments are closed.