عمران خان نے ڈونلڈ لو اور امریکی حکومت سے معافی مانگ لی، خواجہ آصف کا دعویٰ

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  ہم نے ڈونلڈ لُو سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی معافی سےمتعلق تمام ریکارڈحاصل کر لیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کی ملاقات اور امریکی حکومت سے معافی کے شواہد  آچکے ہیں، عمران خان کی ہوا نکل گئی ہے ان کی جانب سے اب ڈونلڈ لُو سے منتیں ترلے کیے جا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی نے جس امریکی اہلکار پر دھمکی کا الزام لگایا اسی کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیاخواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ڈونلڈ لُو سے معافی مانگ لی ہے، پاکستان میں امریکا کے خلاف نعرے لگانے والا اب امریکا کے پیر  پکڑ  رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے امریکا کو  پیغام بھیجا ہے کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے، وہ امریکا سے معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں اور سلسلہ وہیں سےشروع کیا جائے جہاں سے ٹوٹا تھا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا عمران خان کی ہوا نکل گئی ہے اس لیے اب ڈونلڈ لو سے منتیں ترلے کیے جا رہے ہیں۔

Comments are closed.