اسلام آباد: سچ کا بول بالا جھوٹے کا منہ کالا، پاکستان نے بھارت کو میدان جنگ کی طرح دنیا سے اپنا مؤقف منوانے کی لڑائی بھی جیت لی۔ نریندرا مودی سے بھارتی ایئرچیف تک، سب کا جھوٹ پر انحصار ہے، پاکستان نے ہر موقع پر سچ بولا اور سرخرو ہوا۔
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا فضائی حملے کی کامیابی کا جھوٹا دعویٰ کے بعد تینوں بھارتی افواج کےترجمانوں کی بدحواسیوں پر بھارت کا دنیا بھر میں تماشہ بن گیا ہے۔ شکست خوردہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ بریندر سنگھ نے بھی بالاکوٹ حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق سےانکار کر دیا، اور اپنے ہی میڈیا کےسوالات کا جواب دینے کے بجائے دم دبا کر فرار ہو گئے۔
دوسری جانب پاکستانی سیاسی اور عسکری قیادت نے شروع سے سچ کو اپنا ہتھیار بنایا اور عیار دشمن کو ہر محاذ پر پے در پے شکست سے دوچار کیا ۔
بھارت کو ایک تو جنگی محاذ پر بدترین شکست ہوئی، مودی سرکار اور فوج کے جھوٹ پر جھوٹ نے رہی سہی کسر پوری کر دی۔
بھارتی حکومت کو گمراہ کن دعوؤں کے باعث اپنےملک میں بھی سخت سوالات کا سامنا ہے جبکہ پاکستان کے سچ پر مبنی بیانئے کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔
Comments are closed.