اسلام آباد انتظامیہ نے مون سون بارشوں کے پیش نظر تیراکی اور کشتی رانی پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق شہرکے تمام ڈیمز میں تیراکی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جادی کردا نوٹیفکیشن کے مطابق پانی کا بہائوں بارشوں کے باعث کسی بھی وقت بڑھ سکتاہے۔ ڈیمز میں کشتی رانی پر بھی پابندی عائد کی جارہی ہے۔ پابندی دو ماہ کے لیے ہوگی ،خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
Comments are closed.