ترکی : ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور ان کے شوہر کو کرنسی اور سونا سمگل کرنے کی کوشش کے دوران ترکی میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک سٹارحریم شاہ کو عمان کے درالحکومت مسقط روانہ ہونے سے قبل ایئر پورٹ پر سیکیورٹی چیکنگ کے دوران حراست میں لیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک سٹار سے بھاری مقدار میں رقم اور سونا برآمد ہو ا ہے جس پر ترک پولیس نے انہیں گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
اس سال کے شروع میں ٹک ٹاک سٹار کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ غیر ملکی کرنسی نوٹوں کے بنڈل دکھا رہی تھیں اور دعویٰ کیا تھا کہ یہ رقم انہوں نے سمگل کی ہے جس پر ایف آئی اے حرکت میں آگئی اور فوراً حریم نے اپنا بیان واپس لے لیا اور کہا کہ یہ رقم لندن میں ان کی بہن نے گاڑی فروخت کی تھی اس کی ہے۔
Comments are closed.