لاہور : پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور پر پنجاب داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال اور ضمنی الیکشن کے دوران سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا ۔ اجلاس کے بعد ویڈیو پیغام میں عطا اللہ تارڑؑ نےکہا کہ اسلحہ رکھنا اور اس کی نمائش پر دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا جا چکا ہے۔ الیکشن کے دوران کسی کو اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دھاندلی کا الزام لگانے والے اب افسران کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں۔
صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ کا امن و امان اور ضمنی الیکشن کے دوران سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے اہم بیان @TararAttaullah @CS_Punjab @OfficialDPRPP pic.twitter.com/FMULHrmZR1
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) July 15, 2022
صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف یقینی شکست دیکھ کر لوگوں کو بدامنی پر اکسا رہی ہے۔ علی امین گنڈا پور اور مقبول گجر کے پنجاب داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اطلاعات تھیں کہ امین گنڈا پور اور مقبول گجر پرتشدد کارروائیاں کرنا چاہتے ہیں۔ لاہور،پنجاب میں پرامن ،صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے گا۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بدامنی پھیلانے والے عناصر سے قانون آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا۔ تحریک انصاف کے مسلح جتھے اپنی سازش میں ناکام ہوں گے۔
Comments are closed.