اسلام آباد: امریکا نے صحافیوں اور مختصر قیام کے ویزوں کی مدت کو پاکستانی ویزا میعاد کے مطابق تبدیل کر دیا ہے۔
ترجمان امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا نے 21 جنوری سے پاکستانی شہریت رکھنے والے صحافیوں، عارضی طور پر کام، محکمانہ تبادلہ ، مذہبی امور کی انجام دہی کیلئے امریکا جانے کے خواہش مند افراد کی مخصوص کیٹیگریز کے ویزوں کی مدت اور فیس میں تبدیلی کر دی تھی۔ یہ تبدیلی پاکستان اور امریکا کی ویزہ پالیسیز میں فرق کے باعث کی گئی۔ امریکہ کے وزٹ ویزا کی مدت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ترجمان امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ صحافیوں کیلئے مخصوص کیٹگری آئی ویزہ کی فیس 32 امریکی ڈالر اور اس کی مدت پانچ سال سے کم کر کے تین ماہ کر دی گئی ہے، عارضی طور پر کام، محکمانہ تبادلہ، مذہبی امور کے لئے بالترتیب ایچ، ایل اور آر کیٹیگریز کیلئے ویزہ فیس 38 امریکی ڈالر جب کہ میعاد ایک سال مقرر کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق کے مطابق پاکستان کیلئے ویزا پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، بلکہ کچھ کیٹیگریز میں مدت کو پاکستانی ویزا کی مدت کے مطابق ڈھالا ہے۔
Comments are closed.