سپین،گرمی سے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی،سینکڑوں شہری گھر چھوڑنے پر مجبور

مادرید میں کارلوس III انسٹی ٹیوٹ کے اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتے طویل گرمی کی لہر سے 360 اموات ہوچکی ہیں

رواں سال سپین میں لوگ دوسری بار ہیٹ ویو کا سامنا کررہے ہیں۔ہیٹ ویو کے باعث جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس کی وجہ سے 3 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیاہے۔ آگ آندالوسیاکے جنگلات میں بھڑکی ہے۔ ہفتے کے روز درجہ حرارت 45.7درجے ریکارڈ کیاگیایے۔ مادرید میں کارلوس III انسٹی ٹیوٹ کے اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتے طویل گرمی کی لہر سے 360 اموات ہوچکی ہیں۔

صوبہ آندالوسیا میں میں شہریوں کو صوبائی مرکز کے کھیلوں کے مرکز میں منتقل کیاگیایے۔ جمعہ کے روز آگ میوبسپلٹی ہیوگرن سے شروع ہوئی جوکہ الہارون ایک گراندے کہ جانب پھیل گئی۔ ہفتے کے روز 3 سو سے زائد فائر فائٹر آگ بجھانے میں مصروف تھے جبکہ ان مو 15 طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی حاصل رہی۔

سپین میں گرمی کے باعث آگ لگنے کے متعدد واقعات ریکارڈ ہوئے۔ صوبہ کاتالونیا میں حکومت نے شہریوں کو کئی مقامات کی جانب جانے سے منع کردیاہے فرانس میں آگ کے بعث 12 ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیاگیاہے

Comments are closed.