اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے متعدد منصوبوں کے لیے گرانٹ کی منظوری دے دی۔ پاکستان ائر فورس کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ جبکہ ایف سی ہیڈکوارٹرز پشاور اورایف آئی اے ہیڈکوارٹر زکیلئے 76 کروڑ 88 لاکھ روپے کی منظوری دے دی گئی۔
وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پشاور اورایف آئی اے ہیڈکوارٹر زکیلئے 76 کروڑ 88 لاکھ رو پے کی اضافی گرانٹ منظوری دے دی گئی ۔ پاکستان بناؤ سرٹیفیکیٹس کیلئے بھی 18 کروڑ روپے، پاکستان ائر فورس کے لیے رواں مالی سال کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کر لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ایف سی اور ایف ائی اے ہیڈ کورٹرز کے لیے تکنیکی گرانٹ جبکہ وزارت خزانہ نے بینکوں کے کنسورشیم کیلئے رقم طلب کی تھی۔ای سی سی نے فضل فیلڈ سے گیس کی فراہمی کے لیے سمری اور مغربی سرحد کی مینجمنٹ بہتر بنانے کے لیے فنڈز کی بھی منظوری دے دی۔
Comments are closed.