اسلام آباد: وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ مولانا مسعود اظہر کے بیٹے اور قریبی ساتھی سمیت کالعدم تنظیموں کے 44 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، کالعدم جیش محمد کے سربراہ کے بیٹے حمزہ اظہر اور مفتی عبدالرؤف کے نام بھارتی ڈوزیئر میں شامل تھے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی میں تیزی آئی ہے۔ بھارتی ڈوزیئر میں شامل افراد سمیت 44 سرکردہ رہنما اور کارکن گرفتار کر لئے گئے۔ مولانا مسعود اظہر کے بیٹے حمزہ اظہر اور ساتھی مفتی عبدالرؤف کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔
وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا کالعدم تنظیموں کے افراد کی گرفتاریاں کسی دباؤ کے تحت نہیں کی جا رہیں، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا حصہ ہیں۔
شہر یار آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے مفتی عبدالرؤف اور حمزہ اظہر کے پلوامہ حملے میں ملوث ہونے سے متعلق شواہد پیش کئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ورنہ دونوں کو رہا کردیا جائے گا۔
Comments are closed.