عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف علی زرداری کریں گے، فیصل کریم کنڈی

پی ٹی آئی کے اکثر ممبران قومی اور پنجاب اسمبلی پاگل نیازی سے نجات چاہتے ہیں،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد : ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف علی زرداری کریں گے

ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف علی زرداری کریں گے۔ آصف علی زرداری کو جیل میں ڈالنے کی خواہش کرکے عمران خان نے شکست تسلیم کرلی ہے ،فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ فواد چودھری کیا پنجاب تیرے باپ کی جاگیر ہے۔  گملے میں اگائی گئی پی ٹی آئی سڑ سکڑ رہی ہے ، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اکثر ممبران قومی اور پنجاب اسمبلی پاگل نیازی سے نجات چاہتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، فواد چودھری ایک بار پھر سیاسی خانہ بدوش بننے والے ہیں

Comments are closed.