پاک بھارت کشیدگی میں کمی: امریکہ و دیگر ممالک نے اہم کردار ادا کیا، شاہ محمود

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے پاک بھارت کشیدگی میں کمی آرہی ہے، امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو، چین، روس، سعودی عرب اوردیگر ممالک نےاس میں اہم کردار ادا کیا،کرتارپور راہداری پرمذاکرات کیلئےوفد نئی دہلی جائے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی ہائی کمشنر کو جلد نئی دہلی واپس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے امریکی ہم منصب سے پرائیویٹ ڈپلومیسی پر اظہار تشکر کیا  اور چین ترکی اور دیگر دوست ممالک کے مثبت کردار کی بھی تعریف کی۔

وزیر خارجہ نے پاک چین اقتصادی راہداری پر قومی کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستانی وفد کرتارپور راہداری پر مذاکرات کیلئے ، نئی دہلی جا رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پلوامہ واقعے کے بعد چینی قیادت نے بات چیت کے ذریعے مسائل کےحل کا مشورہ دیا ، پاکستان نے سفارتی کوششوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

Comments are closed.