اسلام آباد کی متعدد مساجد، مدارس کا کنٹرول ضلعی انتظامیہ نے سنبھال لیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے متعدد مساجد اور مدارس کا کنٹرول سنبھال لیا، دس سے زائد امام مسجد اور مہتمم تبدیل کر دیئے، راولپنڈی میں ایک اسپتال، دوڈسپنسریاں اور مدرسہ پنجاب حکومت نے تحویل میں لے لیا۔ وزیرمذہبی امور نے آپریشن  کیلئے بیرونی دباؤ کی سختی سے تردید کی ہے۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں، اسلام آباد میں دس سے زائد مساجد اور مدارس کے امام مسجد اور مہتمم تبدیل کر دیئے گئے، راولپنڈی میں ایک اسپتال اور دو ڈسپنسریاں جب کہ افراد کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔

وزارت داخلہ کے احکامات پر اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے متعدد مساجد اور مدارس کا کنٹرول سنبھال لیا ، مختلف مساجد میں محکمہ اوقاف کےامام مسجد تعینات کردیئے گئے۔ جڑواں شہرراولپنڈی میں چاکرہ اور اڈیالہ روڈ پر2 ڈسپنسریاں، ابوبکراسپتال اور مدرسہ بھی سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔

وزیرمذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ علما پریشان نہ ہوں، یہ اقدامات پہلے سے طے شدہ تھے، کسی بیرونی دباؤ کا نتیجہ نہیں۔

Comments are closed.