میونسپل کارپوریشن بارسلونا میں پاکستانی تاجروں کو سیکیورٹی سمیت متعددمسائل کے حل کے لئے بات چیت

میونسپل کارپوریشن بارسلونا ڈسٹرکٹ سیوتات بئیا کہ کاروباری حضرات پچھلے کافی عرصہ سے بارسلونا اور خاص طور پر ان کہ علاقے میں سکیورٹی کی وجہ سے بہت پریشانی کا شکار تھے اسی سلسلے میں کچھ عرصہ پہلے کاروباری حضرات کہ ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیاتھا جس میں ان کہ مسائل کو سنا گیا اور حل کی یقین دہانی کروائ گئی۔

 کونسلر طاہر رفیع نے نیوز ڈپلومیسی ست بات کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ سیوتات بئیا کی ایک پبلک میٹنگ جو ہر دو ماہ بعد ہوتی ہے اور علاقے کہ مختلف مسائل کو نہ صرف پیش کیا جاتا ہے بلکہ ان کی منظوری یا نہ منظوری بھی حکومت کی جانب سے ہوتی ہے۔ اس میٹنگ میں روال میں کاروبار کرنے والے حضرات جو کہ سکیورٹی کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان تھے ان کہ خدشات کو دور کرنے اور ان کہ کاروبار کہ آس پاس سکیورٹی بڑھانے کہ لئیے میری ساتھی کونسلر جولیا اور میں نے حکومتی جماعتوں کہ سامنے ایک مطالبہ پیش کیا تاکہ ہمارے کاروباری حضرات سکون سے اپنے کاروبار پر فوکس کر سکیں۔جس کو میونسپل کارپوریشن نے منظور کیا اور اس بات کی یقین دہانی کروائ کہ سکیورٹی کو مزید بہتر کیا جائے گا۔

اس میٹنگ میں روال کہ جانے پہچانے پاکستانی کاروباری حضرات راجہ امجد خالق، عثمان مظفر سوہی اور ریاست میکن نے شرکت کی۔

Comments are closed.