اسلام آباد : سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان الیکشن اصلاحات، معیشت اور آرمی چیف کی تقرری پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا کہ کل عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی، ان سے ملاقات میں بات ہوئی کہ سیاستدانوں میں تین معاملات پرگفتگو ہونی چاہیے۔ سہیل وڑائچ نے کہا کہ تین معاملات میں الیکشن اور اصلاحات، معاشی ایجنڈا اورآرمی چیف کی تقرری شامل ہے، تمام لوگ محسوس کررہے ہیں کہ سیاسی مذاکرات کی راہ ہموارہونی چاہیے۔
سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا تھاکہ عمران خان بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں وہ ان تینوں معاملات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، امکان ہے کہ عمران خان صدر مملکت کو خط لکھیں اور وہ مذاکرات کروائیں کیونکہ تمام لوگ محسوس کررہے ہیں کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات ہونے چاہئیں۔
Comments are closed.