اسلام آباد: پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست سے بھارت پاگل ہوگیا۔ پاک فضائیہ کا طیارہ مار گرانے کیلئے افغان خفیہ ایجنسی اور ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی منت سماجت کرنے لگا۔
دشمن بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور مکروہ منصوبہ بندی بے نقاب ہو گئی۔ بھارتی خفیہ ایجنسی راء نے افغان ایجنسی این ڈی ایس سے مدد مانگنتے ہوئے پاک فضائیہ کا طیارہ مار گرانے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی نے این ڈی ایس سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی طریقے سے پاکستان ایئر فورس کے پشاور ، سمگلی یا کسی بھی بیس سے اڑنے والے جہاز کو ٹارگٹ کرے۔ افغانستان سے اپنے یا کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگرد کو اس مشن پر بھیجیں ، را کی درخواست پر افغانستان میں منصوبہ بندی جاری ہے۔
Comments are closed.