شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،اہم کمانڈر گرفتار

راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے دو مختلف علاقوں کاررائیوں میں دہشتگردوں کے اہم کمانڈرسمیت تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات آپرپیشن کیا ۔ پہلے آپریشن میں انتہائی مطلوب اہم کمانڈر سمیت تین دہشتگردوں کو زخمی حالت گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز کی دوسری کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ مارے جانے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مارے جانے واے والے تینوں دہشتگردوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں، معصوم شہریوں کے قتل اور اغوا برائے تاوان میں مطلوب تھے۔

Comments are closed.