بالاکوٹ حملے سے متعلق بھارتی جھوٹ عالمی میڈیا پربے نقاب

نیویارک: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت حالیہ تنازعہ سوشل اور بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں چلاتارہا۔پاکستانی فوج کی جانب سے بالاکوٹ حملےکے بعد فوری فوٹیج میں منظربھارتی دعوے کے برعکس تھے۔

نیویارک ٹائمز کےمطابق بھارت کا تمام میڈیا جس میں فیس بک،ٹوئٹر،واٹس ایپ اور ٹی وی جھوٹ ہی جھوٹ دکھاتارہا۔۔سیاستدانوں کا جھوٹ ایک طرف یہاں تک کے شہری بھی جھوٹ ہی بولتے رہے۔۔

ٹی وی پر بیٹھے بھارتی صحافی صرف جھوٹ کی بنیاد پر تجزیے کرتے رہے،،تصاویر کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھال کر  آن ائیر کیاگیا۔۔

بالاکوٹ حملےمیں ہلاکتوں کا دعویٰ توکرلیا لیکن بھارتی حکومت کوئی ثبوت نہ دے سکی،یہی بات تاحال بھارتی اپوزیشن میں زیر بحث ہے۔

پاکستانی فوج کی جانب سے بالاکوٹ حملےکےبعد دکھائی گئی فوری بعد کی تصاویر میں بھی صورتحال کچھ اور ہی نظر آئی۔ بھارتی میڈیا نے اپنی حکومت کی تصدیق کی اور جنگی طیارے کی فوٹیج چلادی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق انڈیا ٹوڈے پر دکھائی گئی یہ فوٹیج 2017  کی تھی۔

Comments are closed.