سپین میں نئی آرائیگو”پارا لا فارماسیون” کا قانون کیاہے؟ مکمل تفصیلات

اس کارڈ پر آپ یورپ کے اندر سفر کرسکیں گے

سپین نئی آرائیگو پارا لا فارماسیون کیاہے؟
ایسے افراد جو عرصہ دو سال سے سپین میں مقیم ہیں وہ افراداس کارڈ کے لئے اپلائی کرسکیں گے۔ یاد رہے دو سال لگاتارایمپادرونامنت ضروری ہے۔

اس کارڈ ملنے کے بعد کیا کرناہوگا؟
اس کارڈ کے ملنے کے بعد آپ کو 90 دن کے اندر سپین کے نیشنل ادارے سے رجسٹرڈ کورس کرناہوگا۔بصورت دیگر کارڈ منسوخ کردیاجائے گا یہ کورس ٹیکنیکل، کورس سیکھنا لازمی ہوگا۔

کارڈ کے حصول کے لئے کونسے کاغذات چاہیے ہوں گے؟
پاکستان سے پولیس کیریکٹر سرٹیفیکیٹ، اور دو سال کی ایمپادرونامنت۔

کارڈ کی مدت کتنی ہوگی؟
کورس میں داخلہ لینے کے بعد ملنے والے کارڈ کی مدت ایک سال ہو گی۔

کیا اس کارڈپر پاکستان کاسفر کیا جاسکے گا؟
نہیں۔ اس کارڈ پر پاکستان کا سفر نہیں کیا جاسکے گا۔

کیا کانٹریکٹ ختم کردیاگیاہے؟
ابھی تک کی معلومات کے مطابق کانٹریکٹ ختم نہیں ہوا۔ کورس ختم ہونے کے بعد اگر آپ کو کانٹریکٹ ملے گا تو آپ اپنا کارڈ تبدیل کروا سکیں گے۔

کیا بینک اکاونٹ کھولا جا سکے گا؟
جی ہاں

کیامکان کرائے پر لیا جاسکے گا؟
جی ہاں

کیا اس کارڈ پر کام کی اجازت ہوگی؟
جی نہیں اس کارڈ پر آپ کو کام کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایک سال بعد کیاہوگا؟
کورس ختم ہونے کے بعد اگر آپ کو کانٹریکٹ ملے گا تو آپ اپنا کارڈ تبدیل کروا سکیں گے۔

دوسرے ممالک سےپڑھائی کے ویزہ پر آنے والوں کو کیا فائدہ ہوگا؟
دوسرے ممالک سے آنے والے طلباء کو کام کی اجازت ہوگی۔

کیا ایمیگریشن کھولی جا رہی ہے۔
جی نہیں۔ اس حوالے دے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

سپین کی کابینہ میں یہ قانون آج منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

Comments are closed.