اسلام آباد : فواد چودھری سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرتے کرتے سو گئے۔ سوشل میڈیا پر ان کی تصویر وائرل ہو گئی۔
گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرتے ہوئے فواد چودھری نیند کی آغوش میں پہنچ گئے۔ فواد چودھری کی میڈیا روم میں سونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے فواد چودھری کے سونے کی تصویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری میڈیا روم میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے انتظار میں سو گئے۔
Meanwhile our very own @fawadchaudhry in media room. ☺️ pic.twitter.com/ssxLsTC5JW
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 26, 2022
گزشتہ شام وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر ڈپیٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ نے پہلے پونے 6 بجے فیصلہ سنانے کا اعلان کیا تھا۔ سیکیورٹی خطرات کے باعث انتظامات مکمل کرنے کے لیےفیصلہ تاخیر کا شکار ہوا۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ نے چودھری پرویز الہٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دے دی تھی جبکہ پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ قرار دیا گیا تھا۔
Comments are closed.