حج درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں تین روز کی توسیع

کراچی: حج درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں تین روز کی توسیع کردی گئی ہے، متعین کردہ  بینک برانچز  میں درخواستیں 9 مارچ تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے نامزد کردہ بینکس عازمین حج  سے واجبات کے ساتھ 9 مارچ تک درخواستیں وصول کریں گے، بینکس  اپنی متعین کردہ شاخیں 9 مارچ  ہفتہ صبح 10 بجے تا دوپہرڈھائی بجے تک کھلی رکھیں گے۔

گزشتہ سال 1 لاکھ 80 ہزار کے قریب پاکستانیوں نے فریضہ حج کی ادائیگی کی تھی،سعودی عرب کی جانب سے  رواں سال پاکستان کے لیے حج کوٹے میں5 ہزار افراد کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

Comments are closed.