تاریخ میں پہلی یکم محرم الحرام کوغلاف کعبہ تبدیل کردیا

سعودی عرب میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد، ۔سعودی عرب کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب غلاف کعبہ کی تبدیلی یکم محرم کو کی گئی

مکہ : تاریخ میں پہلی بار یکم محرم الحرام کو غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا۔

سعودی عرب میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد کی گئی۔سعودی عرب کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب غلاف کعبہ کی تبدیلی یکم محرم کو کی گئی۔

اس سے قبل غلاف کعبہ ہرسال حج کے دوران 9 ذوالحج کی صبح حجاج کے میدان عرفات روانہ ہونے کے بعد تبدیل کیا جاتا تھا۔غلاف کعبہ کوحرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی سربراہی میں 200 افراد پرمشتمل تکنیکی عملے نے تبدیل کیا۔نیا غلاف کعبہ چار برابر پٹیوں اور ستار الباب پر مشتمل ہے۔

غلاف کعبہ کی تیاری میں تقریباً 670 کلوگرام ریشم۔120 کلوگرام سونا اور 100 کلوگرام چاندی کا  استعمال کیا گیا ہے۔غلاف کعبہ کا وزن 850 کلو گرام ہے۔غلاف کعبہ جسے کسوۃ کہا جاتا ہے۔دنیا کا مہنگا ترین غلاف ہے ۔ اس کی تیاری کی لاگت 65 لاکھ ڈالرز ہے۔

Comments are closed.