امریکی عسکری قیادت علاقائی امن کیلئے پاکستانی کردارکی معترف

واشنگٹن: امریکی عسکری قیادت نےخطے میں امن واستحکام  کیلئے  پاکستانی کردار کااعتراف کرلیا،،امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ووٹل  نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد  کی مدد سے  طالبان مذاکرات کی میز پر آئے، چھ ماہ  کے دوران افغان عمل میں بہت  پیش رفت ہوئی۔۔

ڈومور کا مطالبہ کرنے والا امریکا خطے میں امن اور استحکام کی کاوش پر پاکستان کا معترف ہے،  امریکی عسکری قیادت نے پاکستانی کردار کا اعتراف کرلیا۔

سینیٹ میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ووٹل  نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد  کی مدد سے طالبان مذاکرات کی میز پر آئے، 6 ماہ کے دوران افغان عمل میں بہت پیش رفت ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 18 برس کے مقابلے میں گزشتہ 6 ماہ میں افغانستان میں بہت زیادہ پیشرفت ہوئی ہے، طالبان مذاکرات کی میز پر آئے، ہم نے دیکھا کہ پاکستان نے بہت اہم کردار ادا کیا،یہ ایسے اقدامات ہیں جو ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔

جنرل جوزف ووٹل نے کہا خطےمیں امن و امان کیلئے پاکستان کا تعاون قابل قدر ہے۔

Comments are closed.