پاک امریکہ برآمدات کا حجم 9 ارب ڈالر ہوگیا، سفیر مسعود خان
گزشتہ سال امریکا کے لیے پاکستانی برآمدات 7 ارب ڈالر تھیں جو بڑھ کر 9 ارب ڈالر ہو گئی ہیں، پاکستانی سفیر
امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ امریکہ میں پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔برآمدات کا حجم 9 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔پاکستانی برآمدات میں سالانہ 35 فیصد اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال امریکا کے لیے پاکستانی برآمدات 7 ارب ڈالر تھیں جو بڑھ کر 9 ارب ڈالر ہو گئی ہیں۔
مسعود خان نے بتایا کہ 9 ارب ڈالر کی پاکستانی برآمدات میں اشیاء کی تجارت 6.8 ارب ڈالر رہیں جبکہ سروسز بشمول آئی ٹی کی برآمدات 2.2 ارب ڈالر رہیں۔پاکستان سے 1.4 ارب ڈالر کی آئی ٹی مصنوعات امریکا برآمد کی گئیں۔
پاکستانی سفیر نے بتایا کہ 22-2021 میں امریکا سے درآمدات 3 ارب رہیں جو گزشتہ سال 2.4 ارب ڈالر تھیں۔اس طرح پاکستان اور امریکا کے درمیان کل تجارتی حجم بڑھ کر 12 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔جو گزشتہ سال تقریباً ساڑھے 9 ارب ڈالر تھا۔
مسعود خان نے بتایا کہ برآمدات میں 35 فیصد سالانہ اضافہ جاری رہا۔تو آئندہ تین سال میں پاک امریکا تجارتی حجم 20 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ گزشتہ ایک سال میں پاکستان کے ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس نے 800 ملین ڈالر کمائے۔ان میں سے 60 فیصد کو امریکی وینچر کیپیٹل کمپنیوں کی جانب سے فنڈنگ فراہم کی گئی۔
Comments are closed.