چودھری شجاعت کا پارٹی صدارت سے فارغ ہونے کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ

چودھری شجاعت کی دماغی حالت ٹھیک نہیں، اس کا جواب دیا جائے گا۔ ہم بتائیں گے کامل علی آغا کو کہ کسی کی دماغی حالت ٹھیک نہیں،چودھری شجاعت

اسلام آباد : چودھری شجاعت نے پارٹی صدارت سے فارغ ہونے کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔چودھری شجاعت اس حوالے سے شام کو اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

مسلم لیگ ق کے معذول صدر چودھری شجاعت حسین کی اپنے انتہائی قریبی رفقا سے مشاورت ہوئی ۔ مشاورت میں کامل علی آغا کی زیرصدارت سی ای سی میں ہوئے فیصلوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔چودھری شجاعت نے کہا کہ پارٹی کے لئے ہماری قربانیوں کو نظر انداز کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ چودھری سالک نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت کی دماغی حالت ٹھیک نہیں، اس کا جواب دیا جائے گا۔ ہم بتائیں گے کامل علی آغا کو کہ کسی کی دماغی حالت ٹھیک نہیں، چودھری سالک کا کہنا تھا کہ پارٹی ہماری ہے ، تھی  اور رہے گی۔۔چودھری شجاعت آج شام مشاورت سے ہونے والے فیصلوں کا پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے

Comments are closed.