بلوچستان میں فوجی ہیلی کاپٹرلاپتہ،کمانڈر12 کورلیفٹیننٹ جنرل سرفراز سمیت 6 افسرسوار

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ڈائریکٹرجنرل پاکساتن کوسٹ گارڈ میجرجنرل امجد،انجینئر کمانڈر 12 کور بریگیڈیئرخالد،پائلٹ میجر سعید۔کو پائلٹ میجرطلحہ،کریوچیف نائیک بھی شامل،لیفٹیننٹ جنرل سرفراز دیگرافسروں کے ہمراہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہے تھے،ہیلی کاپٹرلاپتہ ہوگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر،صدر،وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کا اظہار افسوس

بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں اوتھل کے قریب وندر کے مقام پر سسی پنو مزار کے قریب پاک فوج کا ہیلی کاپٹرلاپتہ ہوگیا۔ہیلی کاپٹر میں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی۔ڈائریکٹرجنرل پاکساتن کوسٹ گارڈ میجرجنرل امجد۔انجینئر کمانڈر 12 کور بریگیڈیئرخالد۔پائلٹ میجر سعید۔کو پائلٹ میجرطلحہ۔کریوچیف نائیک مدثر جام سوار تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی دیگر حکام کے ہمراہ اوتھل میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہے تھے۔اس دوران ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوا۔8 گھنٹے تک ریسکیواینڈ سرچ آپریشن کیا گیا۔ بلوچستان پولیس۔آرمی اور ایف سی کے ساتھ سرچ آپریشن میں شریک ہوئیں۔جس جگہ ہیلی کاپٹر لاپتا ہوا وہ پہاڑی سلسلہ ہے۔

دوسری جانب صدرمملکت عارف علوی۔وزیراعظم شہبازشریف۔چاروں وزرائے اعلیٰ۔سابق وزیراعظم عمران خان سمیت ملک کی سیاسی و مذہبی قیادت نے ہیلی کاپٹر حادثے پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

Comments are closed.