نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان: چین نے امریکی سفیر کو طلب کرلیا

بیجنگ: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نیسنی پلوسی کے تائیوان کی پارلیمنٹ سے خطاب کے بعد چین نے امریکی سفیر کو طلب کرلیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے  تائیوان کی پارلیمنٹ  سے خطاب کے بعد بیجنگ میں امریکی سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیاچین کے نائب وزیر خارجہ زی فینگ نے خبردار کیا کہ نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے نتائج سنگین ہوں گے اورچین خاموش نہیں بیٹھے گا۔انہوں نے نینسی پلوسی کے دورے کو شیطانی قراردیا۔

چین کی وزارت خارجہ نے نینسی پیلوسی کے  دورہ تائیوان  کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک چین  اصول کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پلوسی کا دورہ چین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کا شدید اثر چین امریکا تعلقات کی سیاسی بنیاد پرپڑے گا۔

دوسری جانب روس نے چین کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نینسی پلوسی کا دورہ اشتعال انگیزی ہے۔ چین کو اپنی خود مختاری کے تحفظ  کے لئے کارروائی کا حق حاصل ہے۔ چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے جبکہ تائیوان اپنے آپ کو خود مختار ریاست قرار دیتا ہے۔

5 Comments
  1. Gtxgry says

    buy fenofibrate 200mg for sale order tricor 200mg pill order tricor 160mg pills

  2. Idgibb says

    zaditor order order imipramine sale purchase tofranil for sale

  3. Hhopwe says

    cialis 5mg price purchase sildenafil sale order viagra 50mg pills

  4. Iprhkg says

    minoxidil medication cost tadalafil 20mg ed pills gnc

  5. Tzvyog says

    order precose online cheap acarbose sale order griseofulvin 250mg without prescription

Comments are closed.