لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کور کمانڈر کوئٹہ تعینات

لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کمانڈر 12 کور کوئٹہ تعینات کر دیا گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کمانڈر 12 کور کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور ، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ہلال امتیاز (ملٹری)، تمغہ بسالت اینڈ بار شہید کی جگہ لے رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ہلال امتیاز (ملٹری)، تمغہ بسالت اینڈ بار یکم اگست کو جام شہادت نوش کر گئے تھے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید کور کمانڈر لسبیلہ میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کا جائزہ لے رہے تھے، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوا تھا

لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور آئی جی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی جی ایچ کیو فرائض انجام دے رہے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے نومبر 2020ء میں تھری سٹار عہدے پر ترقی پائی، میجر جنرل آصف غفور نے بطور 20 ویں دسمبر 2016ء میں ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات ہوئے،لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے ساڑھے تین سال ڈی جی آئی اسی پی آر فرائض سرانجام دیئے، لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور جنوری 2020ء جی او سی اوکاڑہ تعینات ہوئے۔

لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اور این ڈی یو کے فارغ التحصیل ہیں،لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور ستمبر 1988ء میں پی ایم اے سے پاس آئوٹ ہوئے، بطور میجر انہوں نے کارگل کی جنگ میں حصہ لیا، بطور لیفٹیننٹ کرنل قبائلی علاقوں اور سوات آپریشنز کا حصہ رہے۔ بطور بریگیڈئیر انہوں نے ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز خدمات انجام دیں۔بطور میجر جنرل سوات میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ڈویژن کمانڈ کی۔

Comments are closed.