اسلام آباد : سعودیہ عرب کا آئی ایم ایف میں دستیاب فنڈز کوٹہ پاکستان کو ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔سعودیہ عرب کی جانب سے کوٹہ پاکستان کو دینے پر رضامندی ظاہر کی گئی۔ سعودی عرب کا آئی ایم ایف میں کوٹہ پاکستان کو ملنے سے فنانسنگ گیپ پورا ہو جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے موخر ادائیگیوں پر تیل کی اضافی سہولت ملنے کا امکان ہے۔ تیل کی سہولت 1.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.4 ارب ڈالر ہونے کا بھی امکان ہے۔ چین کی جانب سے بھی 4.3 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کر دیا گیا ہے۔ اس میں 2.3 ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ، 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس شامل ہیں
Comments are closed.