ہوسکتا ہے ایمن الظواہری کی ہلاکت میں کچھ طالبان عناصرنے امریکہ کی مدد کی ہو، زلمے
اس بات کا امکان ہے کہ حقانی نیٹ ورک سمیت طالبان کے کچھ اہلکار کابل میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی موجودگی سے آگاہ تھے، زلمے خلیل زاد
افغانستان میں امریکہ کے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ طالبان کے کچھ عناصر نے القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت میں امریکہ کی مدد کی ہو۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے سے زلمے خلیل زاد نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ حقانی نیٹ ورک سمیت طالبان کے کچھ اہلکار کابل میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی موجودگی سے آگاہ تھے۔لیکن اس گروپ کی تمام قیادت اس سے آگاہ نہ ہو۔
زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں الظواہری کی موجودگی سے دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کے حوالے سے کچھ طالبان رہنمائوں میں اختلاف ہو سکتا ہے۔یہ ان کے لیے حیران کن نہیں ہے کہ طالبان گروپ کے لوگوں میں سے کچھ نے ایمن الظواہری کی رہائش گاہ کو ظاہر کرنے میں امریکہ کی مدد کی ہے۔
Comments are closed.