عمران نیازی خود کو بیوقوف بنا سکتے ہیں،قوم کو نہیں، وزیراعظم

پچھلے چار مہینوں میں پوری قوم نے دیکھا کہ عمران نیازی نے افواج پاکستان کی قیادت کے خلاف کس طرح کے القابات استعمال کیے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پچھلے چار مہینوں میں پوری قوم نے دیکھا کہ عمران نیازی نے افواج پاکستان کی قیادت کے خلاف کس طرح کے القابات استعمال کیے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان کے سوشل میڈیا ٹرولز نےافواج کے خلاف نفرت سے بھرپور ٹرینڈز چلائے۔ کیا شہداءکے خاندان یہ سب بھول جائیں گے؟۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں۔قوم کو نہیں۔

Comments are closed.