خواتین کو زیادہ سے زیادہ مواقع دیا وقت کی ضرورت ہے، مس جونا ریڈ

اسلام آباد: برطانیہ کے بین الاقوامی ترقیاتی ادارے (ڈی ایف آئی ڈی) کی سربراہ جونا ریڈ کا کہنا ہے کہ خواتین کو زیادہ سے زیادہ مواقع  فراہم کرنا آج کی ضرورت ہے۔ صنفی مساوات کو گھروں سے شروع کرتے ہوئے سیاست، کھیل،صحافت اور دیگر شعبہ میں نمایاں مقام دیا جائے۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر برطانوی ہائی کمیشن پاکستان اور میڈیا ٹریننگ اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام کے زیر اہتمام ملک بھر سے خواتین صحافیوں کے16 رکنی گروپ کی ملٹی میڈیا جرنلزم کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ کا مقصد پورے پاکستان بشمول ملتان، بہاولپور،سوات، مردان،کوہاٹ، کوئٹہ،پشاور،ڈیرہ اسماعیل خان اور گلگت کی  خواتین صحافیوں کی ملٹی میڈیا کے حوالے سے استعداد کار میں بہتری لانا تھا

برطانیہ کے بین الاقوامی ترقیاتی ادارے (ڈی ایف آئی ڈی) کی سربراہ جونا ریڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر سے خواتین صحافیوں کی شرکت کو حوصلہ افزاء قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا آج کی ضرورت ہے۔ صنفی مساوات کو گھروں سے شروع کرتے ہوئے سیاست، کھیل،صحافت اور دیگر شعبہ میں نمایاں مقام دیا جائے۔

برطانیہ پاکستان میں خواتین کے حوالے سے صنفی مساوات پر کام کر رہا ہے۔ جس کے تحت لاکھوں لڑکیوں کو پرائمری اور سیکنڈری سکولوں میں پڑھنے کے لئے تعاون فراہم کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے پینتالیس اضلاع سے ایک لاکھ سے زیادہ خواتین کو سیاسی کردار نبھانے کے لئے بھی مدد فراہم کی گئی ہے۔

ایم ٹی آر سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹرشاہ جہان سید نےکہاکہ ملٹی میڈیا صحافت ہی شعبے کا مستقبل ہے۔ خواتین کو اس شعبے میں اپنی استعداد کو بہتر بنانے کیلئے تربیت کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔

Comments are closed.