شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی قرار دی گئی وائرل تصویر جعلی نکلی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ سے منسوب کرکے جو تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے وہ جعلی نکلی

سوشل میڈیا پر جو تصویر شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی قرار دی گئی ہے وہ دراصل تین برس پرانی ہے.

یہ تصویر تین برس قبل شیئر کی گئی تھی. یہ تصویر سندھ کی جیلوں میں قتل کے مقدمات میں قید خواتین کے حوالے سے خبر میں استعمال کی گئی تھی.

Comments are closed.