سرفراز احمد کی سوانح حیات تدریسی کتاب میں شامل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کی سوانح حیات تدریسی کتاب میں شامل کر لی گئی۔

سندھ ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے چوتھی جماعت کی اردو کی کتاب میں سوانح حیات شائع کی گئی۔

اس حوالے سے سرفرازاحمد نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ میری سوانح حیات تدریسی کتاب میں شامل کرنا بڑی کامیابی اور فخر کی بات ہے۔

سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے بہت فخر محسوس ہو رہا ہےکہ میرے بچے اپنے دوستوں اور اساتذہ کے ہمراہ اپنے والد کی سوانح حیات پڑھیں گے۔

Comments are closed.