سپین کے شہر میڈرڈ میں پاکستان ہاؤس میں پاکستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سپین میں تعیبات پاکستان کے سفیر شجاعت راٹھور نے بانیان پاکستان کو برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن بنانے کے لیے ان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ شجاعت راٹھور نے سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کو سراہا اور انہیں ملک کا اثاثہ قرار دیا،
پاکستانی سفیر نےتقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے۔ سفیر شجاعت راٹھور نے پر مسرت موقع پر پاکستانی قوم کو مبار کباد پیش کی۔
تقریب میں کمیونٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ تقریب کی خاص بات پاکستانی آم تھے جنہیں پاکستانی کمیونٹی اور ہسپانوی شہریوں نے بہت پسند کیا۔
قونصل خانہ بارسلونا میں بھی پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔
Comments are closed.