وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، اہم سیاسی و معاشی فیصلے متوقع، فارن فنڈنگ تحقیقات پر بھی مشاورت ہوگی

القادر ٹرسٹ اور فرح گوگی کو منتقل ہونے والی زمین کے معاملہ پر غور کیا جائےگا۔ موسمیاتی بحران پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کے قیام کی منظوری دی جائے گی، کابینہ ایجنڈا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔القادر ٹرسٹ اور فرح گوگی کو منتقل ہونے والی زمین کے معاملہ پر غور کیا جائےگا۔ موسمیاتی بحران پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔ایجنڈا کے مطابق اجلاس میں کابینہ بحریہ ٹاؤن کے لندن میں منجمد اکاؤنٹس کے معاملہ کا جائزہ لے گی۔ کابینہ کمیٹی بحریہ ٹاؤن کے معاملہ پر رپورٹ کابینہ میں پیش کرے گی۔

ایجنڈا میں کہا گیا کہ القادر ٹرسٹ اور فرح گوگی کو منتقل ہونے والی زمین کے معاملہ پر غور کیا جائےگا۔ موسمیاتی بحران پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے لیے دیت کی رقم کا تعین کیا جائے گا۔ مختلف ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم سیاسی و معاشی فیصلے متوقع ہیں جبکہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ تحقیقات پر بھی مشاورت ہوگی۔

Comments are closed.