وزیراعظم شہباز شریف کی لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے گھر آمد
اہلخانہ سے اظہارتعزیت اور شہید کے لیے فاتحہ خوانی ، شہید افسر کی ملک کے لیے عظیم قربانی کو خراج تحسین ، پاک فوج کےشہدا قوم کا فخر قرار
اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے گھر گئے اور اہل خانہ سے تعزیت کی ۔
وزیراعظم نے کہاکہ پوری قوم کو اپنے شہداء پرنازہے،پاک فوج کے افسران اور جوانوں نےاپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے سے کبھی دریغ نہیں کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے سے کبھی دریغ نہیں کیا۔ دہشتگردوں کے خلاف جنگ ہو یا کوئی قدرتی آفت، پاک فوج کے جوان و افسران ہمیشہ قوم کے محافظ بن کر میدان میں اترے ہیں۔ مجھ سمیت پوری قوم اپنے شہداء کی ان قربانیوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
Comments are closed.