پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے شہباز گِل کو فٹ قرار دے دیا

فیصلہ میڈیکل بورڈ کو شہباز گل کی تمام کلینیکل رپورٹس موصول ہونے کے بعد کیا گیا

اسلام آباد : پمز اسپتال کے چھ رکنی میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ میڈیکل بورڈ کو شہباز گل کی تمام کلینیکل رپورٹس موصول ہوگئی۔

پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو فٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما تندرست،صحت مند اور مکمل فٹ ہیں۔شہباز گل کسی بھی وقت اسپتال سے ڈسچارج ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہباز گل کے 10مختلف ٹیسٹ کیے گئے جس میں کورونا ٹیسٹ بھی شامل تھا،ان کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنماکے 6 مختلف ایکسرے بھی کیے گئے، رپورٹ میں کسی قسم کے تشدد کے شواہد بھی نہیں ملے۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال میں شہباز گل کی طبیعت ناسازی سے چھ رکنی میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا۔ میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کو ڈسچارج کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا۔ فیصلہ میڈیکل بورڈ کو شہباز گل کی تمام کلینیکل رپورٹس موصول ہونے کے بعد کیا گیا۔

اس سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر  وکلاء کے 8 رکنی وفد نے شہباز گل سے پمز میں ملاقات کی۔  ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے شہباز گل پر تشدد سے متعلق اشتہار جاری کر دیا

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اشتہار میں کہا گیا کہ تھانہ کوہسار میں کسی بھی شخص کے پاس شہباز گل پر تشدد سے متعلق کوئی شہادت ہے تو اپنا بیان قلم بند کروا دے۔ اگر بیان قلم بندکرانا چاہتا ہے تو وہ آئی جی اسلام آباد کے دفتر میں قلم بند کروا ئے۔

Comments are closed.