فردوس عاشق اعوان کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، پاسپورٹ بھی ضبط
فردوس عاشق اعوان بلیو پاسپورٹ استمال کررہی تھیں۔ عہدہ یا سرکاری حیثیت ختم ہونے کے بعد بلیو پاسپورٹ استعمال نہیں کیا جاسکتا، ایف آئی اے حکام
اسلام آباد : سابق وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کو بلیو پاسپورٹ پربیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے فردوس عاشق اعوان کوآف لوڈ کر دیاگیا۔ بلیو پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا۔
فردوس عاش اعوان پرواز ای کے 615 پر دبئی جارہی تھیں۔ایف آئی اے ایمیگریشن نے روک لیا۔ایئرپورٹ حکام نے فردوس عاشق اعوان کو روکنے کی تصدیق کردی۔ایف آئی اے حکام کے مطابق فردوس عاشق اعوان بلیو پاسپورٹ استمال کررہی تھیں۔ عہدہ یا سرکاری حیثیت ختم ہونے کے بعد بلیو پاسپورٹ استعمال نہیں کیا جاسکتا۔۔قوانین کے مطابق بلیو پاسپورٹ واپس کرنا ہوتا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے بلیو پاسپورٹ واپس نہیں کیا۔۔فردوس عاشق اعوان کو بتادیا گیا کہ وہ اس پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکتیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے تھے کہ بلیو پاسپورٹ پر سفر نہیں کیا جا سکتا۔
Comments are closed.