آرمی چیف کے خلاف منفی پراپیگنڈا مہم: جھوٹی خبریں پھیلانے والے اکاونٹس کا پتا چل گیا
پاک فوج اور آرمی چیف کے خلاف منفی پراپیگنڈا مہم، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی بڑی کارروائی، جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلانے والے مزید سوشل میڈیا اکاونٹس کا پتا چلا لیا گیا۔
پاک فوج اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف منفی پراپیگنڈا،ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلانے والے مزید سوشل میڈیا اکاونٹس کا پتا چلا لیا ۔ آرمی چیف کے حوالے سے فیک نیوز کو چونسٹھ ہزار افراد نے لائیک جبکہ نو ہزار لوگوں نے ری ٹویٹ کیا۔
ذرائع کے مطابق کارروائی میں انجنئیر نوید افضل نامی شخص کا اکاونٹ ٹریس کیا گیا، اس شخص نے دعوی ٰ کیا تھاکہ آرمی چیف نے 14 اگست2022 کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی،یہ خبر سراسر غلط تھی ، سوشل میڈیاپر چلائی گئی یہ ویڈیو آرمی چیف کے گزشتہ سال مئی میں یوکرائن کے دورے کی تھی۔ آرمی چیف کے حوالے سے فیک نیوز کو 64ہزار افراد نے لائیک جبکہ 9ہزار لوگوں نے ری ٹویٹ کیا۔ پاک فوج کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے والا یہ شخص ایک بڑی سیاسی جماعت کا سپورٹر تھا اور اس پارٹی کے ٹوئٹر اکاونٹس اسے فالو کرتے ہیں۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت سوشل میڈیا پر ان نفرت انگیز خبروں کا مقصد فوج اور عوام میں نفرت پیدا کرنا ہے جس سے ملک دشمن عناصرفائدہ اٹھاتے ہیں۔
Comments are closed.