پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 9 جوان شہید، 4 زخمی

نماز جنازہ منگلا گیریژن میں ادا کر دی گئی،جس کے بعد شہداء کے جسد خاکی اپنے آبائی علاقے روانہ کردیئے گئے، صدر، وزیراعظم،وزیرخارجہ اور دیگر سیاسی رہنمائوں کا اظہار افسوس

آزاد کشمیر : پاک فوج کی گاڑی کو باغ کے علاقے شجاع آباد کے قریب حادثہ، 9 جوان شہید، 4 زخمی ہوگئے۔نماز جنازہ منگلا گیریژن میں ادا کر دی گئی۔جس کے بعد شہداء کے جسد خاکی اپنے آبائی علاقے روانہ کردیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ایک گاڑی باغ کے علاقے شجاع آباد کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔فوجی گاڑی معمول کی فوجی ڈیوٹی کے دوران ایک نالے میں جاگری۔جس کے نتیجے میں 9 فوجی شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔جبکہ تمام شہداء کی نماز جنازہ منگلا گیریژن میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت عسکری حکام نے شرکت کی۔شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کئے جائیں گے۔جہاں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔دوسری جانب صدر،وزیراعظم،وزیرخارجہ سمیت دیگرسیاسی رہنمائوں  نے حادثے پراظہار افسوس کیا  ہے۔

Comments are closed.