عمران خان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری

پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد بنی گالہ پہنچ گئی، خواتین، بچے اور نوجوان شامل، بجلی غائب

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان کو بنی گالہ گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں

آئی جی اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمران خان کو گرفتار کرنے کے احکامات موصول ہوئے ہیں

سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے آرڈرز جاری ہوگئے ہیں، اپنی خودداری مانگنے کی جسارت کی قیمت چکھانے کا وقت آگیا ہے۔نکلو پاکستان کی خاطر

مراد سعید کے بیان کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کی کثیر تعداد بنی گالہ میں عمران چوک پر پہنچ گئی ہے پی ٹی آئی کارکنان کے پہنچتے ہی بنی گالہ کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان آج رات کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے

Comments are closed.