جب میچ پھنسا ہو تو دوسرا فریق پریشر میں آ جاتا ہے، عمران خان
اللہ نے تحریک انصاف کو موقع دیا ہے۔ عوام میں جتنی تحریک انصاف کو مقبولیت کبھی کسی جماعت کو نہیں ملی۔ پنجاب میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کو اور مقبولیت ملی۔ ملک میں انقلاب آ رہا آپ سب انقلاب کا حصہ ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ ایک کال پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے،عمران خان
اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ ان کا منصوبہ مجھے رات تین چار بجے گرفتار کرنے کا تھا۔ اس سے پارٹی اور اوپر چلے گئی۔ ہمیشہ ایسا ہوتا ہے جب میچ پھنسا ہو تو دوسرا فریق پریشر میں آ جاتا ہے۔ شہباز گل ہر تشدد ہوا میں نے کہا کاروائی کریں الٹا مجھ پر دہشت گردی کا پرچہ دے دیا
عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ عمران خان نے ارکان کو آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ارکان کو مختلف ٹاسک سونپے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ تمام ضمنی انتخابات کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی اور عمران خان کے جلسوں سے قبل ارکان مقامی سطح پر کارکنان کو متحرک کرنے کی ہدایت کی گئی۔پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کا منصوبہ مجھے رات تین چار بجے گرفتار کرنے کا تھا۔ اس سے پارٹی اور اوپر چلے گئی۔ ہمیشہ ایسا ہوتا ہے جب میچ پھنسا ہو تو دوسرا فریق پریشر میں آ جاتا ہے۔ شہباز گل ہر تشدد ہوا میں نے کہا کاروائی کریں الٹا مجھ پر دہشت گردی کا پرچہ دے دیا۔ عمران خان نے کہا کہ اللہ نے تحریک انصاف کو موقع دیا ہے۔ عوام میں جتنی تحریک انصاف کو مقبولیت کبھی کسی جماعت کو نہیں ملی۔ پنجاب میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کو اور مقبولیت ملی۔ ملک میں انقلاب آ رہا آپ سب انقلاب کا حصہ ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ ایک کال پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے،عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں یہ حقیقی آ زادی کی تحریک ہے۔ 9حلقوں کا الیکشن ہمھارے لئے فائدہ مند ہوگا۔اس موقع کو ہم نے ضائع نہیں کرنا ہے۔ مجھے قوم میں وہ جذبہ نظر آرہا جو 26 سال کی سیاست میں نہیں آیا۔
اس سے پہلے عمران خان نے وزیراعلی خیبر پختنوخواہ اور وزیراعلی پنجاب سے بھی ملاقات ہوئی۔ عمران خان اور پرویز الہی کی بنی گالہ میں ملاقات میں چوھدری مونس الہیٰ بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف پر ہونے والی انتقامی کارروائیوں کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا پنجاب حکومت ہر طرح سے تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔ عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی سکیورٹی کے حوالے سے ہر طرح کے انتظامات کریں گےْ۔وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب کی سیاسی اور انتظامی صورتحال سے چیئرمین عمران خان کو آگاہ کیا۔ عمران خان سے وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کی ملاقات بھی ہوئی۔ عمران خان نے وزیراعلی پنجاب کو گرفتاری کی صورت میں اہم ہدایات دی۔
Comments are closed.