عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
عدالت کا شہباز گل کو پولیس کے حوالے کرنے کا حکم، 24اگست کو دوبارہ پیش کیا جائے گا
اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈمنظور کرلیا۔عدالت نے پولیس کو ملزم کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوبیس اگست کو دوبارہ پیش کیاجائے
دوران سماعت شہباز گل نے عدالت کو اپنے بیان میں بتایا کہ پی ٹی آئی یا عمران خان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ ریکارڈ پرلانا چاہتا ہوں کہ اس کے بعد بھی میرا کوئی بیان آئے تو میرا نہیں ہو گا،میرا تحریری بیان بھی آئے تو وہ تشدد سے لیا گیاہو گا۔
اس سےقبل شہباز گل کوجسمانی ریمانڈ کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش کیا گیا لیکن پولیس ریکارڈ نہ ہونے پر سماعت دن ڈیڑھ بجے تک ملتووی کر دی گئی ۔ دوبارہ سماعت شروع ہونے پرپی ٹی آئی لیگل ٹیم شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ بھی جمع کرائی۔ملزم کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 13 دن سے شہبازگل اسلام آباد پولیس کی حراست میں ہیں، انہوں نے لینڈ لائن کے ذریعے ٹی وی چینل پر بیپر دیا، شہبازگل سے آخر کیاریکور کرناہے؟اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہاکہ پمز اسپتال میں رہنے کے دوران دوروزہ جسمانی ریمانڈ ختم نہیں کیا جاسکتا، دو روزہ ریمانڈ منطور کیاجائے ۔عدالتی حکم پر شہباز گل روسٹرم پر آئے اور عدالت کو بتایا کہ پچھلے 5 دن سے کپڑے دئیے گئے ہیں نہ نہایا ہوں ، میرے گھر سے دئیے گئے کپڑے بھی چھین لیے گئے۔گزشتہ چار روز سے بھوک ہڑتال پر ہوں،گزشتہ رات 12 بندے میرے کمرے میں آئے، مجھے پکڑا اور زبردستی کیلا کھلایا ،جوس پلایا اور پھر باندھ کر میری شیو کردی ۔شہباز گل نے کہا کہ میں تشدد کا نشانہ نہیں بننا چاہتا ۔ عدالت نے کہا کہ فیملی اور وکلا کو آپ تک رسائی دے دیتے ہیں۔ عدالت نے شہباز گل کو فیملی سے ملنے کی اجازت دینے کا حکم دے دیا۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ مجھ پر پریشر ڈالا جا رہا ہے کہ عمران خان کے خلاف بیان دوں۔ میں نے پی ٹی آئی یا عمران خان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ اس کے بعد بھی میرا کوئی بیان آئے تو میرا نہیں ہو گا،میرا تحریری بیان بھی آئے تو وہ میرا نہیں ہو گا وہ تشدد سے لیا گیاہو گا۔شہباز گل نے عدالت کو بتایا کہ ایس پی نوشیروان مجھے لے کر آیا ہے اورکہا مجھے اسکرین شارٹ دکھایا گیا کہ آپ کی ضمانت ہو گئی ہے، مچلکے جمع کرانے ہیں۔ دلائل کے بعد عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کرنےکا حکم دے دیا۔
Comments are closed.