سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس،، ڈیم فنڈ کے معاملے پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار طلب، اعظم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

اسلام آباد : پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ڈیم فنڈ کے معاملے پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو طلب کرلیا، نوٹس کے باوجود عدم حاضری پر سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ، ہیلی کاپٹر استعمال پر عمران خان سے 7 کروڑ کی ریکوری کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کی بھی ہدایت کر دی۔
چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ 9 ارب کے فنڈز اکٹھے کرنے پر 14 ارب کی تشہیری مہم چلائی گئی، ثاقب نثار ایک متنازعہ شخصیت ہیں اب چیف جسٹس نہیں کہ انہیں طلب نہ کیا جاسکے، پی اے سی نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ڈیم فنڈ کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ہیلی کاپٹر کیس میں چیئرمین نیب نے کمیٹی کو بتایا کہ وزیراعلی کی اجازت سے 1800 افراد نے ہیلی کاپٹر استعمال کیا جن کے ذمے 34 کروڑ سے زائد کی ادائیگی ہے، عمران خان نے 166 گھنٹے کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا، ان سے 7 کروڑ کی ریکوری کرنی ہے۔ پی اے سی نے عمران خان اور دیگر سے ریکوری کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھنے کی بھی ہدایت کردی۔ آڈیٹر جنرل کو نیب اکاونٹس کے آڈٹ کا بھی حکم دے دیاگیا۔چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے کمیٹی کو بتایا کہ بی آر ٹی منصوبے میں 32 ارب 86 کروڑ کے نقصان کو 26 ارب کا منافع ظاہر کیا گیا، منصوبے کی لاگت 49 ارب سے بڑھ کر 69 کروڑ تک جاپہنچی، پشاور ہائی کورٹ کے اسٹے آرڈر کے باعث تحقیقات رک گئیں۔

Comments are closed.