ٹیکس ایمنسٹی کیلئے قومی اسمبلی سے منظوری لازم قرار

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم، آئی ایم ایف کی سخت شرط سامنے آگئی

اسلام آباد : آئی ایم ایف نے ٹیکس ایمنسٹی کیلئے قومی اسمبلی سے منظوری کی شرط عائد کر دی۔

پاکستان نے اس حوالے سے لیٹر آف انٹینٹ میں آئی ایم ایف کو عملدر آمد کی یقین دہانی بھی کرا دی۔ کسی بھی شعبے کو ٹیکس رعایت دینے سے قبل قومی اسمبلی سے منظوری لینا لازم ہوگی
لیٹر آف انٹینٹ کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی اسکیم یا ٹیکس چھوٹ کیلئے ایس آر او جاری کرنے پر پابندی ہوگی، حکومت پاکستان کے لیے کسی بھی شعبے کو ٹیکس رعایت دینے سے قبل قومی اسمبلی سے منظوری لینا لازم ہوگی ۔ تعمیراتی شعبہ ہویا خفیہ اثاثے ظاہر کرنے کیلئے ایمنسٹی، قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر حکومت کوئی فیصلہ نہیں کر سکے گی ۔سیلز ٹیکس میں ہم آہنگی کیلئے بھی صوبوں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا جس میں حکومت کوعالمی بنک کا تعاون حاصل ہو گا۔

Comments are closed.