لاہورہائیکورٹ کا فیول ایڈجسٹمنٹ کے بغیر بجلی بل جمع کرنے کا حکم

 اسلام آباد:لاہور ہائیکورٹ نے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دیدیا، ہائیکورٹ نے بجلی کے بلز میں فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس منہا کرکے باقی بل جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے وفاقی حکومت ، ایف بی آر ، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور 14 ستمبر کو اسی نوعیت کی تمام درخواستیں یکجا کرکے مقرر کرنے کا حکم بھی دیا۔

درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ وفاقی حکومت نے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی، جس سے بجلی کے نرخوں میں اضافہ ہوا، بجلی بلز میں فیول ایڈجسٹمنٹ قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں، عدالت بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قرار دے۔

Comments are closed.