اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مواقع دینے کے لئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کھلاڑیوں اورنوجوانوں سے کیا وعدہ پورا کردیا ہے۔ وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ وزیراعظم نے یہ اقدام ملک میں کھیلوں کے فروغ اورنوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لئے اٹھایا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے اپریل 2022 میں ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ کھلاڑیوں نے وزیراعظم سے اپنی بیروزگاری اورمسائل کے پیش نظرڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔ ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کے بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں کھلاڑی بے روزگار ہوگئے تھے۔ ستمبر 2021 میں پی ٹی آئی حکومت نے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کے لئے فنڈنگ روک دی تھی۔ عمران خان حکومت کی وجہ سے 30 مختلف کھیلوں میں ڈیپارٹمنٹل سپورٹس ختم ہوگئی تھی۔
Comments are closed.